
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے پہلا ٹیسٹ چار وکٹ سے جیتا تھا اور اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کی پچ بھی اسپنرز کے لئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے پاکستان نے اضافی اسپنر نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آج سلمان علی آغا کو ڈراپ کرکے فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ جیت کر ہمارے حوصلے بلند ہیں، پریشر والا میچ جیت کر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.