مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کھبی بھی عدلیہ کے فیصلوں پر بات نہیں کی جبکہ عمران کے لوگ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ رات کو لاہور کی رجسٹری برانچ کےگیٹ پر چڑھ کر تماشہ لگایا گیا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی تھی، عدلیہ نے جو فیصلہ دیا اس کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے منتظر ہیں، ان دس افراد کو ڈی سیٹ کیا جائے جس طرح عمران خان کی درخواست پر 25 افراد کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہی ہے گالیوں سے فیصلے تبدیل نہیں ہوسکتے۔
Comments are closed.