بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجن پور:بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی

راجن پور  میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش  کے باعث  ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم  کے مطابق راجن پور  میں نالہ کاہا سلطان سے41 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

 فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ چھاچھڑ سے 9 ہزار کیوسک جبکہ نالہ کالا بگا سے ایک ہزار 300 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

 دوسری جانب رحیم یار خان، ظاہر پیر ، ترنڈہ محمد پناہ، سردار گڑھ شیخ واہن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.