بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا :چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے۔

ٹرین میں آگ بھڑکنے پر بہت سے مسافروں نے شعلوں سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی۔

حکام کے مطابق تقریباً 200 مسافروں کو سب وے ٹرین سے باہر کودنا پڑا خوش قسمتی سے اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.