best site to hookup with older woman hookup Birmingham emily willis hookup hookup Wyoming california hookup bar asian girls st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دیکھے بغیر بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنیوالا آرٹسٹ

بغیر  دیکھے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنے والے فنکار کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے کافی صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔ تاہم، جو چیز اس کلپ کو نمایاں کرتی ہے وہ یہ ہے کہ فنکار ڈرائنگ بورڈ کو دیکھے بغیر بھی دونوں ہاتھوں سے تصویر بنا رہا ہے۔  

ویڈیو ایک کلاس روم کی ہے، جہاں ایک شخص بلیک بورڈ کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہے، اس شخص کا منہ کیمرے کی طرف ہے جبکہ وہ دونوں ہاتھوں کو پیچھے لے جاتے ہوئے بغیر دیکھے بیک وقت مصوری کررہا ہے۔

 46 سیکنڈ کی ویڈیو کو تقریباً 9 لاکھ ویوز اور 2 لاکھ سے زیادہ تبصرے مل چکے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین فنکار کی مہارت اور صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.