بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے زین قریشی، شبیر گجر پر ن لیگ کا اعتراض مسترد کردیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے زین قریشی اور شبیر گجر پر ن لیگ کا اعتراض مسترد کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں صوبے کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بڑے معرکے کی کارروائی کے دوران ن لیگ نے شبیر گجر اور زین قریشی پر اعتراض کیا اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔

ن لیگ نے اعتراض میں کہا کہ زین قریشی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، اس لیے وہ پنجاب اسمبلی میں ووٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

ن لیگ نے اپنے اعتراض میں مزید کہا کہ شبیر گجر کا الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے، وہ بھی وزارت اعلیٰ کے انتخابی عمل میں ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اس معاملے پر راجا بشارت کو گفتگو کی اجازت دی، جنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زین قریشی اور شبیر گجر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کردیا اور کہا کہ دونوں ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں بلکہ ووٹنگ کے عمل کا آغاز زین قریشی سے کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.