بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چور، منافق اور جھوٹوں کی سیاست مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018 ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینیٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا۔چار سال انتخابی فریم ورک کہاں تھا؟

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اوراس کے عوام عمران، بشری، گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں۔ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.