ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر حافظ محمد اختر شارجہ جانے کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی چیکنگ کے دوران اس کے سفری بیگ کی تلاشی اور چھان بین کے دوران بیگ سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد کی۔
ملزم نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.