چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون ہواؤں کا طاقتور سسٹم آج رات سے سندھ پر اثر انداز ہو گا۔
اس سسٹم کے تحت 23 سے 26 جولائی تک سندھ میں موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارش کا امکان رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے جبکہ سسٹم کی شدت زیادہ ہے، سسٹم کا زیادہ حصہ زمین پر ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ زمین پر موجود مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہوتی ہے جبکہ خلیجِ بنگال اور بحیرۂ عرب سےنم ہواؤں سے سسٹم کو سپورٹ ملے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان عمان اور ایران پر بھی یہ سسٹم اثرانداز ہو گا۔
Comments are closed.