لاڑکانہ کے علاقے حیدری محلے میں طلاق یافتہ خاتون کے مبینہ قتل کے واقعے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
علاقہ ایس ایس پی کے مطابق خاتون گزشتہ روز بیٹے سے ملنے سابق شوہر کے گھر گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر پر سابق شوہر اور اس کے گھر والوں نے خاتون کو قتل کر دیا۔
ملزمان نے خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پوسٹمارٹم کے بعد خاتون کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مقدمہ قتل میں سابق شوہر، اس کے بھائی اور ماں سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.