hookup Millerton hookup Illinois hookup hotshot mature dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی وعدہ کرکے عمران خان سے جا ملے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کروانے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو راضی کیا، وہ وعدہ کر کے عمران خان سے جا ملے۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو آمادہ کیا تھا۔ 

لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی مجھ سے وعدہ کر کے عمران خان سے جا ملے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں، حمزہ کو وزیر اعلیٰ منتخب کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاؤں گا؟ وزیر اعلیٰ کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا۔

ساتھ میں انہوں نے واضح کیا کہ ’بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔‘

رفاقت گیلانی کا کہنا ہے کہ آج آفر بڑھا کر ایک ارب دس کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے لیے ہر قربانی دوں گا۔

لاہور میں اپنے قیام سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ لاہور میں کئی سالوں سے رہ رہا ہوں، اعتراض بلاوجہ ہے۔ وسطی لاہور میں نیا گھر بنا رہا ہوں تاکہ کارکنوں سے رابطہ مزید بہتر ہو۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہمارا تھا، اسے واپس لیں گے، پنجاب میں ہمارے 7 ہزار کارکنوں نے کوڑے کھائے، انہیں ان کی قربانیوں کا بدلہ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.