پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں شہریوں نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسعود مجید سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد چوہدری مسعود کے گھر پہنچی، جہاں پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوہدری مسعود جس پارٹی میں بھی جائے ہم انہیں ووٹ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پارٹی ایم پی اے پر 40 کروڑ روپے لینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا۔
فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ ان کی پارٹی کے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔
Comments are closed.