پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے مجھے پہلے کہہ دیا تھا جب آپ کہیں گے میں استعفیٰ دے دوں گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔
عمران خان نے حکومت میں رہتے ہوئے تو کبھی نہیں مانا، لیکن اب مان لیا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر پارٹی اختلافات کا شکار تھی۔
پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا بزدار نے بطور وزیراعلیٰ مشکل وقت گزارا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ جب کہا جائے گا وہ مستعفی ہوجائیں گے۔
Comments are closed.