ایشیا کپ 2022 کے انعقاد سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ سری لنکا کے بجائے اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر نے ایک مرتبہ پھر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے قبل ہی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق خود ہی اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سارو گنگولی نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا پہلے اعلان کردیا تھا۔
رواں سال کے ایونٹ سے متعلق سری لنکا نے سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشیا کپ نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اے سی سی کو ایونٹ سری لنکا میں نہ کروانے کا بتایا تھا۔
تاہم اب ممبئی میں بورڈ کی ایپکس کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ایشیا کپ یو اے ای میں ہوگا، یہی ایسا مقام ہے جہاں بارشیں نہیں ہوں گی۔
ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہے گی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.