یورپ نے روس سے سونے اور اس کے زیورات کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔
سونے کی خریداری پر یہ پابندی روس کی جانب سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی پاداش میں یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرف سے پابندیوں کے جاری سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
پابندیوں کے اس نئے مرحلے میں روس سے سونے کی خریداری کے علاوہ اس کے کئی ادارے اور افراد بھی شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ توانائی کے بعد سونے پر پابندی کا مقصد روس کی آمدنی کے ذرائع کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ اس کی یوکرین پر حملہ جاری رکھنے کی استعداد کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان پابندیوں کی فہرست میں روس سے خوراک اور دیگر زرعی درآمدات پر پابندی شامل نہیں۔
Comments are closed.