بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی کی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی

بھارت کی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی آج منی لانڈرنگ کیس پیش ہوئیں، جہاں تفتیش کاروں نے ان سے سوالات کیے۔

کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے 9 سال قبل کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے صاحبزادے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

راہول گاندھی سے بھی اسی کیس کے تناظر میں پچھلے مہینے کئی بار تفتیش کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ بی جے پی رکن سبرامنیم سوامی نے گاندھی خاندان پر جعلی کمپنی بنانے اور 30 کروڑ ڈالر کی جائیداد پر غیر قانونی طور پر قابض ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.