بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شادمان نالے میں ڈوبنے والے 2 ماہ کے بچے کی لیاری ندی میں تلاش جاری

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن کے نالے میں موٹر سائیکل سوار کے اہلِ خانہ سمیت گِرنے کے بعد 2 ماہ کے بچے ازلان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچےکی تلاش کا آپریشن آج دوپہر لیاری ندی میں کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 روز شادمان ٹاؤن نالے اور گجر نالے میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق شادمان ٹاؤن نالہ طویل عرصے سے زیرِ تعمیر ہے، نالے پر حفاظتی دیوار نہ ہونے اور بارش کے باعث معصوم بچے اذلان کے والد دانش کو نالہ نظر نہیں آیا اور وہ موٹر سائیکل سمیت نالے میں جا گرے۔

کراچی کے علاقے شادمان نالے میں 2 روز قبل موٹر سائیکل سوار کے اہلِ خانہ سمیت گِرنے کے بعد 2 ماہ کے بچے ازلان کی تلاش کے لیے آج تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قریبی موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دانش اور اس کی بیٹی زوہا کو نکال لیا تھا، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دانش کی بیوی ثمن کی لاش کافی جدوجہد کے بعد نالے نکالی تھی۔

واقعے میں اس جوڑے کا 2 ماہ کا بچہ بھی نالے میں ڈوب گیا تھا جو تاحال نہیں مل سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.