بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاؤنگی: مریم نواز

گزشتہ دنوں عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی طبیعت کے بارے میں بتا دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عبدالعزیز اعوان نے مریم نواز سے پوچھا کہ میم! آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

عبدالعزیز اعوان نے لکھا ہے کہ ہم دعا گو ہیں! اللّٰہ پاک آپ کو جلد صحت یاب فرمائیں، آمین۔

دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ الحمد لِلّٰہ! اب بہت بہتر ہوں، کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔

مریم نواز نے عبدالعزیز اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی نیک دعاؤں کا شکریہ۔

گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی طبیعت کے بارے میں بتادیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آنے پر مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.