بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس دوست پر بھروسہ کیا، اسی نے گھناؤنا کام کیا: زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون

ڈیرہ غازی خان میں مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی غیر ملکی خاتون سیاح اربیلہ کا کہنا ہے کہ جس دوست پر بھروسہ کیا، اسی نے گھناؤنا کام کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی غیر ملکی خاتون سیاح اربیلہ کا واقعے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

غیر ملکی خاتون سیاح اربیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوست جسے کافی عرصے سے جانتی تھی اس سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

خاتون سیاح نے کہا کہ وہ دوست غیر ملکی سیاحوں کے سامنے ملک کی مثبت تصویر پیش کرنے کی کوشش کرتا تھا، جس دوست پر بھروسہ کیا جاسکتا تھا اسی نے گھناؤنا کام کیا ہے۔

اربیلہ نے مزید کہا کہ شاید ہی کبھی اس ذہنی کیفیت سے باہر نکل سکوں، امید ہے، اس معاملے میں انصاف ملے گا۔

خاتون سیاح نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ نہیں بولوں گی، لیکن قانونی کارروائیاں بہت مشکل تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.