اٹلی کے 98 سالہ شہری گیوسیپی پیٹرنو نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی۔
پیٹرنو نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف پالرمو سے تاریخ اور فلسفے میں ماسٹرز کیا ہے اور انہیں ایک تقریب میں ڈگری دی گئی۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی انہوں نے انہی مضامین میں ابتدائی ڈگری حاصل کی تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرنو نے ایک بار پھر اعلیٰ نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کی ہے۔
1923ء میں پیدا ہونے والے پیٹرنو ایک غریب گھرانے میں پلے بڑھے، کتابوں اور مطالعے سے محبت کے باوجود وہ نوجوانی میں یونیورسٹی نہیں جا سکے تھے۔
پیٹرنو نے 20 سال کی عمر میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران اٹلی کی بحریہ میں خدمات انجام دیں اور پھر ریلوے میں بھی ملازمت کی۔
Comments are closed.