بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون نے سورج کی تپش سے انڈا فرائی کر لیا

برطانیہ اور یورپی ممالک کے شہریوں کو آج کل شدید گرمی کا سامنا ہے، اس گرم موسم میں برطانوی خاتون نے 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت میں اپنے باغ میں ایک فرائی پین پر انڈہ تلنے کی کوشش کی ہے۔

جارجیا لیوی نے خالی فرائی پین کو ایک پتھر کے اوپر سورج کی روشنی میں ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔

ایک گھنٹے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر انڈہ تلا گیا تو کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔

اس کی ویڈیو جارجیا لیوی نے انسٹا گرام پر شیئر بھی کی۔

A post shared by Georgia Levy (@georgia_levy_)

لائبریری آف کانگریس کے مطابق انڈے کو پکانے کے لیے 70 سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر شدید گرمی میں بھی ایسی کوشش کی جاسکتی ہے البتہ فرش پر زیادہ کامیابی کا امکان نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.