بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بشریٰ اقبال نے دانیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے سوشل میڈیا پیغام سے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا ہے کہ وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہِ فرار نہیں ملے گی۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈرو، اللّٰہ سب جانتا ہے۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے ساتھ بیٹے کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کسی شخص کا نام واضح نہیں کیا لیکن صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُنہوں نے یہ ٹوئٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کے لیے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ شوہر نے عدالت سے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.