پنجاب کا تخت حمزہ شہباز کے پاس ہی رہے گا یا پرویز الٰہی کو ملے گا، فیصلہ جمعے کو ہوگا۔
حکومت اور اپوزیشن نے ووٹ یقینی بنانے کے لیے اراکین کو ہوٹلوں میں منتقل کردیا۔
(ن) لیگ اور اتحادی اراکین کو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا جس کے لئے 180 کمرے بُک کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے مال روڈ کے ہوٹل میں ڈیرہ ڈال لیا ہے جہاں 200 کمرے بک کرا کے عددی حیثیت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی تمام اراکین کو گھر چھوڑ کر ہوٹل پہنچنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.