بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی صحافی محمد زبیر کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بھارتی سپریم کورٹ نے محمد زبیر کی تمام 6 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ نے محمد زبیر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ یا ٹوئٹ کرنےکی پابندی بھی ہٹادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے محمد زبیر کے خلاف درج مختلف مقدمات کو یکجا کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو نئی دلی میں 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

محمد زبیر کو 2018 میں کیے گئے ٹوئٹ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.