بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم نے گال میں دنیا کو غلط ثابت کیا: رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے گال میں دنیا کو غلط ثابت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اعداد و شمار کا ایورسٹ سر کیا ہے، پاکستان نے شاندار ہدف کا تعاقب کیا ہے۔

رمیز راجہ نے بابر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں ایک اور بیٹنگ سپر اسٹار مل سکتا ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرسکون منظم اور کلاس کے ساتھ کھیل جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.