سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایسی باتیں کررہے ہیں، عمران خان سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.