حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو 30 جون 2022 سے جاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق الاؤنس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تعینات کردہ افسران کے لیے ہوگا۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں تعینات انتظامی افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس لینے کے اہل ہوں گے۔
ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران ایگزیکٹو الاؤنس لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ دستاویز کے مطابق بیرون ملک تعینات افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.