سائٹ سپر ہائی وے پر پک اپ ڈرائیور کے ہاتھوں قتل کامران عرف جانی چانڈیو ضلع قمبر کے مقدمہ قتل میں مفرور تھا۔
اس حوالے سے کراچی پولیس نے قمبر پولیس سے رابطہ کرلیا، ملزم کامران جانی چانڈیو کے خلاف مزید کیسز سامنے آگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کامران عرف جانی چانڈیو کے قتل کے الزام میں پک اپ ڈرائیور نیک محمد گرفتار ہے۔
ملزم کامران اور دو ساتھیوں نے میرو خان تھانے کی حدود میں رواں سال جنوری میں واردات کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران کے خلاف قمبر کے میرو خان تھانے میں ایف آئی آر نمبر 18 درج ہے۔
دفعہ 302 اور 392 کے تحت تھانے میں درج مقدمے میں کامران کے دو ساتھی بھی نامزد ہیں۔
ملزمان نے 36 سالہ ٹیکسی ڈرائیور عبدالحق جت کو کہیں جانے کیلئے بک کیا پھر اسے پھندا لگا کر قتل کرنے کے بعد چھریاں بھی ماریں۔
قمبر انویسٹی گیشن پولیس نے تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ سے کامران عرف جانی اور ساتھیوں کی شناخت کی۔
پکڑے جانے کے خوف سے کامران عرف چانڈیو کراچی فرار ہوا، ملزم گلستان جوہر میں سرفراز کے نام سے روپوش تھا۔
ملزم نے پرانے طریقہ واردات کے تحت سہراب گوٹھ سے تھانہ سوزوکی پک اپ ڈرائیور کو سامان لانے کے لئے بک کیا۔
طریقہ واردات اور منصوبہ بندی کے تحت ملزم نے پک اپ ڈرائیور نیک محمد کو لوٹنے کے دوران چھریاں مار کر زخمی کیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق پک اپ ڈرائیور نیک محمد نے مزاحمت کی اور اسی چھری سے کامران پر وار کیے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
Comments are closed.