ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز اور آڈیوز آ رہی ہیں۔
سینیٹ انتخابات اور شفاف پولنگ کے نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے سلسلے پر عمل ہونا چاہیئے، ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز اور آڈیوز آ رہی ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس حوالے سے کوئی کارروائی کرتا ہے یا حسب روایت خاموش رہے گا۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 2 دن سے جو چل رہا ہے اس وجہ سے ممبران کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔
Comments are closed.