بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین دن، ریکارڈ ٹوٹ گیا

آج برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین دن رہا، ملک میں گرمی پڑنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چارل ووڈ سرے میں درجہ حرارت 39.1 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن کے 11 بجے سرے میں درجہ حرارت 37.3 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ جبکہ نیٹ ورک ریل نے مسافروں کو سفر نہ کرنےکی ہدایت جاری کردی۔

لندن سمیت انگلینڈ کے بیشتر حصوں کیلئے محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈ وارننگ کا مطلب ہے شدید گرم موسم کے سبب لوگوں کی جان کو خطرہ ہے۔ گزشتہ روز سفوک کے علاقے میں 38.1 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر مارکیٹس میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.