وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ویڈیو اور چیٹ لیک ہونے سے عمران خان کا موقف پھر سچ ثابت ہوا۔
لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور غلام آفریدی کی چیٹ اپوزیشن کی سینیٹ حکمت عملی کا آئینہ ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ہمیشہ انہی چور راستوں سے اقتدار میں آتی رہیں۔
واضح رہے کہ ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت پر ایک ویڈیو اور ایک آڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری آڈیو مبینہ طور پر ناصر شاہ سے منسوب کی گئی ہے جس میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے بات چیت سنی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.