hookup Millerton emily willis hookup free amarillo hookups gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کا مطالبہ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے حق میں سامنے آگئیں، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی اہلخانہ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے کراچی میں وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔

دانیہ شاہ کے وکیل قاضی حمید ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے۔

قاضی حمید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے، ان کے شوہر کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے دانیہ شاہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ پوسٹمارٹم کون نہیں کرنے دے رہا؟ فیملی کیوں اعتراض کر رہی ہے؟ یہ فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضرورت ہے۔

عامر لیاقت کے اہلخانہ کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ پر عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی، دوسرے مجسٹریٹ نے کسی اور کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔

وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائر کی ہے، بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اس پر ریمارکس دیے کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر سب کو افسوس ہے، جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا مگر پورے ملک کا پوسٹ مارٹم ہوگیا۔

عدالت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر سب کو افسوس ہے،اس پر کتابیں لکھی گئی ہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ سرکاری وکیل کیا کہتے ہیں؟  سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔

عدالت  کا کہنا تھا کہ ہم سب کو سن کر فیصلہ دیں گے، ہم درخواست گزار کے وکیل کو بھی پورا موقع دیں گے۔

اس موقع پر دانیہ شاہ کی والدہ روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ عامر لیاقت بڑی شخصیت ہیں، بیوہ کو حق ہے وہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ معلوم کر سکے۔

والدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ سامنے آنی چاہیے ، اس موقع پر عدالت نے دانیہ شاہ کی والدہ کو خاموش کرادیا۔

عدالت نے اہلخانہ کے وکیل سے کہا کہ ہمیں مطمئن کریں کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ عدالت نے فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.