edf8329we hookup sites like craigslist being honest about wanting hookup reddit homemade hookup hookup Suplee PA california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہوگئے۔

ترجمان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ پیدا ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس تکلیف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ایم آر آئی ہوا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 87 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.