بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عظمیٰ بخاری اور عثمان ڈار میں لفظی جنگ

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری کی اسپتال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ہے کہ ’برائے مہربانی ان کے لیے ایک لفظ کہیں‘۔

ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری کی جانب سے عثمان ڈار کے پیغام پر شدید جوابی ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ بیماریوں اور تکلیف کا مذاق بنانا آپ کی گندی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈسکہ کے الیکشن میں سیڑھیوں سے میں گری، اس تصویر کے بجائے اپنا بتاؤ نا جب تم لوگوں کی نظروں سے گرے اور سارے سیاسی دانت و بازو توڑ کر الحمد لِلّٰہ ہم واپس آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.