بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بڑے بیٹے کا نام کیسے منتخب کیا؟

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن نے مبینہ طور پر بیٹے شہزادہ جارج کے نام کا انتخاب کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اپنایا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولیم اور کیٹ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اس کے نام کا انتخاب کرنے کے لیے شاہی خاندان کے پالتو کتّے  کینائن لوپوز کی مدد لی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ولیم اور  کیٹ نے مبینہ طور پر پرنس جارج کے نام کا انتخاب ایک غیر معمولی طریقے کے ذریعے کیا تھا جس میں کتّے کے سامنے کچھ نام رکھے گئے اور اسے ان میں سے سونگھ کر بہترین نام کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

اس حوالے سے شاہی مبصر کیٹی نکول نے بتایا ہے کہ شاہی جوڑا اپنے بچے کے جنس سے لاعلم تھا۔

شاہی مبصر نے ولیم کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ شہزادہ ولیم ایک سرپرائز چاہتے تھے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے لیے دورۂ پاکستان بہت مددگار ثابت ہوا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ کیٹ مڈلٹن کو لگتا تھا کہ وہ ایک لڑکے کی ماں بننے والی ہیں اور اسی لیے اُن کی خواہش تھی کہ بچے کا نام الیگزینڈر رکھا جائے، لیکن یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.