پنجاب کے گورنر ہاؤس کے دروازے اپوزیشن کے لیے کھل گئے، لاہور پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی، کل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کل گورنر ہاؤس میں صدر مملکت سے ملاقات کریں گے، صدر مملکت کل لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
عارف علوی سے 20 جولائی کو گورنر ہاؤس میں میاں محمود الرشید اور شفقت محمود بھی ملاقات کریں گے، جبکہ اسی روز صدر مملکت کی اہلیہ گورنر ہاؤس میں اسپیشل بچوں کی تقریب سے خطاب کریں گی۔
Comments are closed.