بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یاسر شاہ نے بھی ’بال آف دا سنچری‘ کروادی

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی جادوئی اسپن کا لوہا منوالیا۔ 

گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے شین تقریباً 29 برس قبل پھینکی گئی "بال آف دا سنچری” جیسی گیند کروادی۔ 

آسٹریلیا کے شین وارن نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف انجام دیا جب انہوں نے مائیک گیٹنگ کو کلین بولڈ کیا تھا۔ 

شین وارن کی جانب سے پھینکی گئی یہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر ٹپا لیتی ہوئی آف اسٹمپ اُڑا گئی۔ 

اسی گیند کو "بال آف دا سنچری” کا نام دیا گیا تھا جس نہ دیکھنے والے بلکہ خود کھیلنے والے مائیک گیٹنگ بھی حیران رہ گئے تھے۔ 

تاہم اب سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر ایسی ہی گیند پھیک کر شائقین کو ایک مرتبہ پھر چونکا دیا۔ 

ہوم ٹیم کے کوشل مینڈس جب سیٹ دکھائی دے رہے تھے اور 76 رنز پر پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے تو ایسے میں یاسر شاہ نے شین وارن جیسی "بال آف دا سنچری” پھینک کر انہیں کلین بولڈ کردیا۔ 

یاسر کی اس گیند کے بعد کمنٹیٹر بھی بول اٹھے کہ یہ تو بالکل اسی طرح ہے جس طرح شین وارن نے "بال آف دا سنچری” پر مائیک گیٹنگ کو آؤٹ کیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.