جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ کے جیولرز نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ہیرے جڑی انگوٹھی تیار کر ڈالی۔
ریاستی دارالحکومت ترونڈرم سے موصولہ اطلاع کے مطابق جیولر نے اس انگوٹھی کی تیاری میں 24 ہزار 679 ہیرے استعمال کیے۔
اس طرح یہ اب تک کسی ایک انگوٹھی میں جڑے گئے ہیروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس انگوٹھی کے ڈیزائن کو موڈیول کرکے اسے گلابی سیپ مشروم کے پھول جیسی شکل دی گئی ہے۔
انگوٹھی پر سب سے زیادہ تعداد میں ہیرے نصب کرنے کے حوالے سے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.