بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی جیت پر مخالف صفوں میں جنگ چھڑ گئی، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت پر مخالفین کی صفوں میں جنگ چھڑ گئی ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستانی قوم باوقار اور باعزت قوم ہے، پی پی 7 کی نشست کو چیلنج کیا ہے، انشا اللّٰہ وہ بھی جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پنجاب اسمبلی میں 188 اور ن لیگ کے پاس 179 ووٹ ہیں، آزاد امیدوار سے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ نے بہاولنگر میں دھاندلی کرکے سیٹ جیتی، پولیس کی جانب سے ہر قسم کی بدمعاشی کی گئی، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار افسروں کو احتساب کے شکنجے میں لائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھ لیا کہ عوام کا رجحان عمران خان کی طرف ہے تو پیچھے ہو گئے، کوئی سمجھتا ہے 15 سیٹیں جیتنے کے بعد الیکشن کمیشن پر اندھا اعتماد ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے۔

فیاض چوہان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف صوبہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے، یہ عمل صوبائی منافرت پیدا کرنے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی 22 جولائی کو فتحیاب ہوں گے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.