پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی نے 20 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی بھرپور سپورٹ کی۔
اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ملکی حالات پر بات ہوئی، کل لاہور میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، اسٹیبلشمنٹ پر جانبداری کا الزام لگایا گیا، ان کا بیانیہ غلط ثابت ہوا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کی لیڈر شپ ملے گی اور آئندہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.