پشاور، اسلام آباد، ملتان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی جبکہ مرکز وانا کے شمال میں 64 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ زیر زمین 188 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملتان شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مالاکنڈ، سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Comments are closed.