وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے پیش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ لیگی رہنما پولنگ کے دن ووٹروں کو گھروں سے بھی نہیں نکال سکے، جبکہ پارٹی امیدواروں کے الیکشن نہ جیتنے کی ایک وجہ مہنگائی بھی تھی۔
Comments are closed.