بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 80 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔

اُدھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

100 انڈیکس 773 پوائنٹس کم ہوکر 41301 پر آ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.