پنجاب میں گزشتہ روز 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو گیا۔
ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ساتھ اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کی تعداد 188 ہو گئی۔
دوسری جانب ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 168 ارکان ہو گئے جبکہ ان کے 2 ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔
ن لیگ 168، پیپلز پارٹی7، آزاد 3، راہِ حق پارٹی کے 1 رکن سے حکومتی اتحاد کے ارکان 179 ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی تحریکِ انصاف نے میدان مار لیا ہے۔
پی ٹی آئی نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، آزاد امیدوار نے ایک اور مسلم لیگ ن نے 4 سیٹیں جیت لیں۔
Comments are closed.