بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گال ٹیسٹ کا تیسرے دن، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسری اننگز میں میزبان ٹیم ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

سری لنکا کی تیسرے کے کھیل کے آغاز میں دوسری وکٹ گر گئی تھی لیکن اس کے بعد  اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز بالترتیب 62 اور 44 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

دوسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کو مجموعی 40 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 4 رنز خسارہ رہا۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں جہاں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی وہیں ایک مرتبہ پھر مردِ بحران کپتان بابر اعظم نے ایک یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے خسارے سے بچا لیا۔

قومی ٹیم 218 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس 2، 2 جبکہ کاسن راجیتھا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.