ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر کمال خاررازی نے کہا ہے کہ تکنیکی لحاظ سے ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمال خاررازی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 60 فیصد تک یورینیئم افزودہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور با آسانی یورینیئم کو 90 فیصد تک افزودہ کرسکتے ہیں۔
کمال خاررازی نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کے تکنیکی ذرائع موجود ہیں، ایران نے فی الحال جوہری بم بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب اور علاقائی اتحادیوں کا ایران کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کا مطالبہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی اپنے میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر بات چیت نہیں کرے گا۔
Comments are closed.