پنجاب میں ضمنی الیکشن کے ماحول پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے موقف میں تضاد سامنے آیا ہے۔
ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن ماحول کو آئیڈیئل قرار دیا تو سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ہر طرف گڑبڑ کی صدا لگادی۔
فواد چوہدری نے پنجاب میں الیکشن ماحول سے متعلق کہا کہ چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول پُرامن اور خوشگوار ہے، اکا دکا واقعات تو ہوتے رہتے ہیں۔
دوسری طرف اسد عمر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں چاروں طرف سے گڑبڑ کی اطلاعات آرہی ہیں۔
انہوں نے پولیس پر پی ٹی آئی ووٹرز کو خوفزدہ کرنے کاالزام لگایا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ تمام تر حالات کے باوجود جیت کر دکھائیں گے۔
Comments are closed.