بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمشنر پنجاب نے پولنگ عمل کو تسلی بخش قرار دیدیا

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کی صورتحال پرامن اور تسلی بخش رہی۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ایک اعلامیے جاری کیا۔

اس اعلامیے میں کہا گیا کہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے دیا گیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ شام 6 بجے کے بعد میڈیا کو غیر حتمی نتائج کے اعلان کی اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول روم میں ووٹر لسٹوں کے حوالے سے 14 اور پولنگ اسٹیشنز پر تصادم کی 5 شکایات موصول ہوئیں۔

الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ اسٹاف کو انتخابی نتائج کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر تک پہنچانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولنگ عملے، گاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.