مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جس طرح چوہدری ذوالفقار کے گھر حملہ ہوا ویسا شاہ محمود قریشی کے گھر بھی ہوسکتا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم کارکنان کو پُرامن رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں، ہم پُرامن ہیں اور اس طرح کی چیزوں پر یقین نہیں رکھتے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اُنہیں جواب سیاست کی زبان میں زور دار دیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آر ٹی ایس نے فیصلہ نہیں کرنا، ووٹرز کو فیصلہ کرنے دیں۔
Comments are closed.