ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نجی سیکیورٹی ادارے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی وردی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نجی ادارے کو گاڑیوں پر پولیس لائٹ، رنگ، مونوگرام اور کسی مماثلت کی اجازت نہیں، کسی نجی محافظ کو پولیس سے مماثلت کا حلیہ اختیار کرنے یا تاثر دینے پر کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 170/171 کے تحت کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.